ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار ) بلوچ اسٹوڈنٹس (پجار) کے جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت وحدت بلوچستان کے صدر شکیل بلوچ منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ تھے عزازی مہمانان سینٹرل کمیٹی کے ممبر منصور بلوچ نائب صدر گنہور بلوچ گل حسن بلوچ تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ شکیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پورے بلوچستان میں بلوچ قومی مڈی کا بے دریغ استعمال اور استعصالی قوتوں کے یلغار تو دوسری طرف ان تمام قوتوں کی پشت پناہی کے لئے فوجی آپریشنز جاری ہے ، بلوچ کو ان تمام پراجیکٹس میں نا صرف نظر انداز کیا گیا ہے بلکے بلوچ کو ان میگا پراجیکٹس کے لئے خطرہ قرار دے کر قتل کیا جارہا ہے ہم اپنے ہی وطن پہ بیگانہ جیسے زندگی بسر کررہے ہیں لیکن ہمارے اوپر ہونے والے مظالم پہ کوئی ادارہ بات کرنے سے قاصر ، سفارش پہ تعینات افراد سے ہمیں انصاف کی توقع نہیں جو محظ اپنے دوکان داری کے لئے ہمیں دہشتگرد اور باغی کہتے ہیں ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم جے بلوچ گنہور بلوچ گل حسن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیر آباد میں تعلیمی ادارے میں نا ہونے کے برابر ہے ایک ہی کیمپس یونیورسٹی ہے اسے بھی منتقل کرنے کی سازشيں چل رہے ہونا یہ چاہے تھا کہ اس ادارے کو نصیر آباد یونیورسٹی کے نام سے منسوب کر کے رجسٹرڈ کرتے اس مادر علمی ادارے کے ملازمین کے تنخوا عرصہ دراز سے بند ہے انکے اداہیگی کو یقینی بناہے تاکہ وہ ریگولر ہو سکے اور درس و تدریس کے کا عمل جاری و ساری ہو غریب اور مستحق طالب علموں کے لیے اسکالرشپس معیاہ کی جائے تا کہ غریب طالب علم اپنے علمی سفر جاری رکھے سکے
آخر میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیرمین صوبائی صدر شکیل بلوچ اور ممبران میں ایم جے بلوچ گل حسن بلوچ تھے جس کے مطابق صدر شہزاد بلوچ سینئر نائب صدر تاج بلوچ جونیئر حماد بلوچ جنرل سیکرٹری فتح بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری شاہ زیب بلوچ جونیئر جوائنٹ سیکرٹری رضوان بلوچ پریس سیکرٹری صابر بلوچ منتخب ہوئے ۔