دالبندین ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دالبندین بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ قومی اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے بلوچستان بھر سے بلوچ شہداء اور جبری گمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین سمیت بلوچستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ دالبندین پہنچ چکے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ دالبندین قومی اجتماع کی تیاریاں مکمل ہوچکے ہیں ، کل صبح 11 بجے قومی اجتماع کا آغاز ہوگا۔