دالبندین اپنے گھروں کے دروازے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مہمانوں کے لیے کھولیں اور اپنے مہمانوں کا خدمت کریں۔ ماہ رنگ بلوچ

 


دالبندین ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دالبندین بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  اس وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہو رہے ہیں، جن میں بلوچ جبری گمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین اور بلوچ شہداء کے لواحقین بھی شامل ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ  اس وقت دالبندین سمیت پورے چاغی کے بہادر اور مہمان نواز عوام اپنے مہمانوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ میں ان سے اپیل کرتی ہوں کہ اپنے گھروں کے دروازے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مہمانوں کے لیے کھولیں اور اپنے مہمانوں کا خدمت کریں۔

ترجمان نے کہاہے کہ خاران اور نوشکی کے عوام سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ راستے میں آنے والے قافلوں کو دالبندین پہنچنے میں رہنمائی فراہم کریں، اور انہیں کھانے اور پانی کی سہولت مہیا کریں۔



میں ریاست پر یہ بھی واضح کرنا چاہتی ہوں کہ نیٹ ورک بند کرنے اور کسی بھی قسم کے کریک ڈاؤن سے ہم کمزور نہیں ہوں گے، بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور حوصلہ مند بنیں گے۔ ریاست کی ان حرکتوں سے نہ ہم پہلے کمزور ہوئے تھے اور نہ آئندہ ہوں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post