کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران آج صبح زامران کے علاقے پوگنزان میں پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں دو ہیلی کاپٹر پہنچے ہیں۔
حکام کے مطابق سنگوان پوسٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کے قافلے پر اس وقت آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جب وہ پوسٹ پر سامان فراہم کرنے جارہے تھے۔
ہلاک اہلکاروں کی شناخت سپاہی نجم شاہ اور اطہرالدین کے ناموں سے ہوا ہے جبکہ ایک سپاہی سمیت ایک سہولت کار بھی زخمی ہوا ہے۔