بلوچستان مختلف واقعات حادثات میں دو بچوں سمیت چار ھلاک

 


کوہلو (مانیٹرنگ ڈیسک ) رکھنی کسٹمز چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ایک حاملہ خاتون نے سڑک پر بچہ جنم دے دیا، تاہم شدید سردی کے باعث بچہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز کسٹمز اہلکاروں نے ایک بروبکس گاڑی کو چیکنگ کے لیے روکا جس میں ایک حاملہ خاتون ایمرجنسی کی حالت میں موجود تھی اور اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا۔ خاتون کے ورثا نے کسٹمز اہلکاروں کو بتایا کہ گاڑی میں حاملہ خاتون موجود ہے جسے فورا ہسپتال پہنچانا ضروری ہے، لیکن اہلکاروں نے ان کی بات نہ سنی اور گاڑی میں موجود تمام افراد کو گاڑی سے اتار دیا اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔اس کے بعد فوری طور پر ہسپتال نہ پہنچنے اور طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے خاتون نے سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔

بدقسمتی سے، شدید سردی کے باعث بچہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔اس افسوسناک واقعے کے بعد مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کسٹمز اہلکاروں کا رویہ جان بوجھ کر توہین آمیز تھا، جس کا مقصد عوام کی عزت نفس کو مجروح کرنا تھا۔

انہوں نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کسٹمز اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے فٹبال چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق لیویز فورس کے اہلکار ممتاز احمد فرائض کی ادائیگی سے چھٹی کرکے اپنے گھر خداباداں جارہاتھا، اسی دوران فٹ بال چوک کے قریب نیواں ندی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو قتل کر دیا، اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔

ادھر اوتھل  مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر ٹینکر نمبر TKG601 بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ھلاک  ہوگئے ، جن کی شناخت شعبان علی سکنہ حب اور خدا بخش سکنہ حب کے  ناموں سے ہواہے ۔

ٹینکر کراچی سے جیونی جارہا تھا کہ بزی ٹاپ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ نعشوں کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔

خاران نامہ نگارخاران شہرسیشن کورٹ زراعت آفس کےسامنے نامعلوم مسلح افراد کا مالٹا فروش پر حملہ،ایک زخمی ہ زخمی ۔  ابتدائی علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا،حملے کے دوران مالٹا فروش جان بچانے کیلئے قریب واقع چیف چوک پہنچے جہاں پولیس کو اطلاع دینے کے بعد پولیس نے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ،جبکہ مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دریں اثناء چاغی بلوچستان افغان سرحدی علاقے میں  کی  فائرنگ ایک بچی جان بحق خواتین اور مرد سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق نوکنڈی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بچی جان بحق ہوگیا جبکہ احمد نامی شخص اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، زخمیوں کو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post