صحبت پور نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو آگ لگادی



صحبت پور(مانیٹرنگ ڈیسک ) صحبت پو رنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے روڈ پر کام کرنے والی مشینری کو آگ لگا دی گئی ،تفصیلات کے مطابق، پہنور سہنڑی پولیس تھانہ کی حدود میں رحیم آباد پولیس چوکی کے قریب صحبت پور تا کشمور روڈ پر کام کرنے والی مشینری کو نشانہ بنایا گیا۔

 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے روڈ پر کام کرنے والے رولر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مشینری میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے رولر مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید کارروائی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post