گوادرمیں ایک ماہی گیری کشتی گوادر کے گہرے سمندر میں لاپتہ ہوگیا



گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرمیں ایک ماہی گیری کشتی گوادر کے گہرے سمندر میں لاپتہ ہوگیا ہے کشتی میں ناخدا سروربلوچ اس کا جوان سال بیٹا اور دوسرے خلاصی سوار ہیں جو دو دن قبل مچھلی کے شکار کے لیئے گوادر کے ” پدی زِر ” کے علاقے سے نکلے تھے تاہم دو روز گزرنے کے بعد بھی ماہی گیر واپس نہیں آئے ۔

کشتی گوادر کے ایک مقامی شخص کی ہے کشتی کے مالک نے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے گوادر کیساحلی علاقے گنز، جیونی، پسنی اور گوادر سے متعدد کشتیاںسمندر روانہ کردی ہیں تاکہ وہ لاپتہ ماہی گیروں کو ڈھونڈ سکیں۔ 

 ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے گوادر سمیت مکران کے ساحلی علاقوں میں چلنے والی سرد ہواں کے ساتھ خراب موسم کی وجہ سے لاپتہ ماہی گیروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگیا ہے دوسری جانب یہی قیاس کیا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ لاپتہ ماہی گیروں کے کشتی کی انجن میں خرابی آگیا ہوگا اور تیز ہوا اور سمندری لہریں انہیں گہرے سمندر میں لے گئیں ہونگی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post