ڈھاڈر( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈھاڈر نامعلوم مسلح افراد نے گاؤں خانواہ سے میر سراج جتوئی سمیت چار افراد کو اغواء کر لیا،
اغواء ہونے والوں میں تین افراد کی شناخت میر سراج جتوئی، قلندر اور وحید کے نام سے ہوا ہے، جبکہ چھوتھے شخص کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے ہے،
علاقائی ذرائع کے مطابق پولیس انتظامیہ اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچ گئی،مزید کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں فوج کشی شروع کردیا ہے۔