حب ،خاران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں سٹی تھانے کے مرکزی دروازے کے سامنے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔
دھماکے کے بعد فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تاہم، اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دوسری جانب خاران میں جنگل روڈ پر واقع وزیر خزانہ و معدنیات ایم پی اے شعیب نوشیروانی کے رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
واقعے میں بھی کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔