حب چوکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حب جبری لاپتہ جنید حمید اور یاسر حمید کے جبری گمشدگیوں کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز جاری، جبری لاپتہ چاکر بگٹی، شبیر بلوچ اور راشد حسین و دیگر کے لواحقین بھی کیمپ میں موجود ہیں ، جبکہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء شاہ زیب نے کیمپ کا دورہ کرکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔