بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ماہانہ میگزین اسپر کا چوتھا شمارہ شائع ہو گیا ہے۔
اس حوالے بی ایل ایف نے بیان میں کہا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تحت آشوب پبلیکیشن کی جانب سے بلوچ سرمچاروں اور بلوچ نوجوانوں کی سیاسی و نظریاتی تربیت کے لئے ماہنامہ اسپر کا شمارہ نمبر چہارم شائع کردیا گیا ہے۔ اس شمارے میں بلوچی اور اردو کالم کو شامل کیا گیا ہے، اسکے علاوہ اداریہ، ڈاکٹر اللہ نذر کا پیغام، بی ایل ایف کی ماہانہ کاروائیوں کی رپورٹ اور تجزیہ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ قارئین کو ہماری یہ کوشش پسند آئیگی اور ہمیں اپنے بہترین آرا سے نواز کر میگزین کو مذید بہتر بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔