کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ نوجوان جہانزیب بلوچ، جو دو ہفتے سے کراچی کے ایک سول ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھا، 13 جنوری 2025 کی رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
آپ کو علم ہے جہانزیب بلوچ 4 جنوری 2025 اس وقت شدید زخمی ہوا تھا جب پاکستانی فورسز کے مقامی مسلح گروہ کے ارکان نے زامران اور عبدالحسن کی جبری گمشدگی کے خلاف ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ دوران مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی تھی۔
یہ واقعہ بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں پیش آیا، جہاں متاثرہ خاندان اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد جہانزیب بلوچ کو شدید زخمی حالت میں کراچی منتقل کیا گیا، جہاں وہ دو ہفتے تک بے ہوشی کی حالت میں رہاتھا۔