خضدار( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع خضدار تحصیل زہری سے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے سوراب مرکزی شاہراہ کو پھر بند کردیا ۔ کیوں کہ گزشتہ رات انھوں نے بند شاہراہ کو 35 گھنٹہ بعدانسانی ہمدردی کے بنیاد پر کھول دیا تھا، اور فورسز نے 13 جبری لاپتہ افراد میں سے پانچ کو گذشتہ شام رہاکردیاتھا ، تاہم دوسرے 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے پیارے بازیابی نہیں ہو جاتے ہیں، ہمارا احتجاج شدید سردی کے باوجود جاری رہے گا ۔