کوہلو( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کوہلو سے پاکستانی فورسز نے چار افراد کو جبری لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بالاچ لوہانی نامی شخص کو اپنے کیمپ بلاکر جبری لاپتہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بالاچ لوہانی کے دو بیٹوں کو دو مہینے قبل پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا تھا۔ بتایا جارہاہے کہ فورسز حکام نے انھیں بیٹوں کی بازیابی کے حوالے سے کیمپ بلاکر بعد ازاں لاپتہ کردیا۔
مزید برآں تین روز قبل یار خان جلمبانی کو ان کے گھر سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا ہے ،جبکہ تین روز قبل ہی کوڈے ولد میشدار لوہارانی اور جمعہ شاہیجو کو راستے سے حراست میں لیکر فورسز نے لاپتہ کردیا ہے ۔
لواحقین کے مطابق انکے حوالے سے انھیں معلومات نہیں دیئے جارہے ہیں۔