بلوچ یکجہتی کمیٹی کی طرف سے قلات میں ریاستی ناجائز ہتھکنڈوں کے باوجود کامیاب آگاہی کمپین اور اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

 


قلات ( نامہ نگار ) بلوچ یکجہتی کمیٹی قلات زون کی جانب سے آج 13 جنوری 2025 کو بلوچوں کے تاریخی مرکز شہرِقلات میں بلوچ نسل کشی کے یادگاری دن "25 جنوری"  کی مناسبت سے آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے علاوہ  بلوچ راج نے بھاری تعداد میں شرکت کرکے اپنے قومی شعور و بیداری کا عملی مظاہرہ کیا۔

دوسری طرف حسب سابق ریاستی اداروں کی طرف سے عوام کو نسل کشی سے متعلق کوائف جمع کرنے اور اجتماع میں شرکت سے روکنے کیلئے بیجا حراساں کیا گیا ، موبائل نیٹ ورکس بند کرکے لوگوں کو محدود کرنے اور حقائق کو چھپانے کی ناکام کوشش کی گئی جسے ظلم و ستم سے تنگ، قلات کے باشعور باسیوں نے قومی جذبے سے مات دی ۔ سینکڑوں لوگوں کا اجتماع شہداء قبرستان میں جمع ہوا ، جہاں شہدائے بلوچستان کے قبروں پر چادر کشائی اور پھول نچھاور کرکے انھیں خراجِ عقیدت پیش کی گئی ۔



بابو نوروزخان زرکزئی اور انکے ساتھیوں کے مزاروں پر سلامی دی گئی جس کے بعد شہید شہزاد بلوچ کے قبر تک موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل عوامی ریلی نکالی گئی جہاں شہید شہزاد بلوچ کے قبر پر فاتحہ خوانی اور پھول نچھاور کرکے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔

اس کے علاوہ جبری گمشدگی ، ماورائے عدالت ہلاکتوں ، روڈ حادثات سے اموات سمیت کلچرل نسل کشی سے متعلق لوگوں کو آگاہی ، 25 جنوری کے بلوچ نسل کشی کے یادگاری دن کے بابت آگہی کیلئے سیشن کا انعقاد کیا گیا اور نسل کشی کے متاثرین افراد کے فراہم کردہ معلومات کو تنظیم کی


طرف سے رجسٹرڈ کیا گیا ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی عوام کے یکمشت ہوکر نسل کشی کے خلاف جدوجہد کرنے کے اس عزم اور حمایت کو سراہتے ہوئے اپنے مظلوم قوم کو یقین دلاتی ہے کہ یہ جدوجہد ایک ایسے سماج اور روشن مستقبل تک جاری رہے گی جہاں ہر بلوچ آزادی اور خوشحالی سے جینے کے قابل ہوگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post