کوئٹہ،فورسز چوکی پر بم حملہ ،کمالو روڈ پر نصب موبائل ٹاور کو نشانہ بنایاگیا



کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار ) کوئٹہ کے علاقے دشت تیرہ میل پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج رات 10 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دشت تیرہ مل میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جس سے ایف سی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کوئٹہ انتظامیہ ذرائع کے مطابق دھماکا دستی بم سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سی کی چوکی پر دو دستی بم پھینکے گئے لیکن ایک بم پھٹ نہ سکا۔

دوسری جانب شہر شال کمالو روڈ  چلتن گلی میں نصب موبائل ٹاور کے مشینری کو مسلح افراد نے نشانہ بناکر نذر آتش کردیا۔جس سے ٹاور کی مشینری جل کر خاکستر ہوگئی ۔

آخری اطلاع تک مشینری جلائے جانے کی ذمہداری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post