حب ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان ضلع لسبیلہ حب چوکی پولیس نے جبری لاپتہ ہونے والے طالب علم زبیر بلوچ کی بازیابی کیلئے دھرنا دینے والے مظاہرین پر کار سرکار میں مداخلت، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ، روڈ بلاک اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے کے الزامات لگاکر ایف آئی آر درج کی ہے۔
ایف آئی آر میں زبیر بلوچ کے لواحقین سمیت یکجہتی کمیٹی کے ارکان و سیاسی کارکنوں کے نام شامل کیئے گئے ہیں جن میں عارف بلوچ، ماہ زیب بلوچ ، جاوید ، عبداللہ اور دیگر کئی خواتین بھی شامل ہیں۔
یاد رہے حب چوکی سے جبری لاپتہ کیئے گئے زبیر بلوچ کی بازیابی کیلئے انکے لواحقین نے حب بائی پاس پر دو روز تک دھرنا دیکر انکی رہائی تک احتجاجی مظاہرہ جاری رکھاتھا۔