کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ 27 جنوری کی صبح 11:30بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے کولواہ میں رودکان کے مقام پر گھات لگا کر قابض پاکستان فورسز کے چھ گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا ہے کہ قابض فوج کا یہ قافلہ فوجی آپریشن کے غرض سے علاقے میں داخل ہونے ہی والا تھا کہ سرمچاروں نے گھات لگا کر انہیں نشانہ بنایا، حملے میں فورسز کی گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔
دوسری جانب بی ایل ایف نے آواران میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں واضح طور پر ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فورسز اہلکار پہاڑی کی چوٹی پر مورچہ بنا کر بیٹھے ہیں جسے بی ایل ایف سرمچارں نے نشانہ بنا کر پانچ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ سب سے پہلے ان میں سے ایک کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا جاتا ہے جس کے بعد سرمچار دیگر فوجی اہلکاروں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بناتے ہیں۔