خضدار ،جعفر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جعفرآباد تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود محبت شاخ میں خاتون اور مرد قتل ۔
بتایا جارہاہے کہ جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار میں شوہر نے مبینہ کاروکاری کے الزام میں اپنی بیوی اور پڑوسی نوجوان عنایت اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
بعد ازاں پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔
ادھر خضدار کے تحصیل نال ڈھل رحمت کے رہائشی بھٹے خان درمازئی نامی شخص اپنے 5 سالہ بچی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سڑک پر گھر جارہے تھے کہ اچانک پیچھے سے تیز رفتار ٹو ڈی کار گاڈی نے انکو کچل دیا ، بھٹے خان درمازئی اپنے 5 سالہ بچی کے ساتھ موقع پر ھلاک ہوئے گاڑی مالکان گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
نال پولیس انتظامیہ مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
علاوہ ازیں قلات کے علاقے منگچر میں مرکزی شاہراہ پر وین کی ٹکر سے نبی بخش ولد خدابخش نامی شخص روڈ کراس کررہا تھا کہ وین نے اسے ٹکر مار دی،
لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیا۔
دریں اثناء گزشتہ روز سوراب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز فورس جوان جمیل سمالانی زخمی ہوا ، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا۔