کوئٹہ جواد بلوچ سیون شریف سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ

 


کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے نوجوان سندھ میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا ، تفصیلات کے مطابق  مغوی جبری لاپتہ  محمد جواد ولد قدرت ﷲ قبیلہ  قمبرانی بلوچ کے چچازاد بھائی کا کہنا ہے وہ دوستوں کے  ہمراہ سندھ تفریح کے لیے گئے تھے۔ جس طرح ہم سرد علاقوں کے لوگ اکثر سردیوں میں چلے جاتے ہیں، تو میرا چچا زاد بھائی بھی چلا گیا  ،جہاں   بمورخہ 2025-01-17 بوقت 06:45 شام کے وقت سیون شریف دربار سے سادہ لباس میں ملبوس افراد نے انھیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا  جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔

انھوں نے کہاہے ان کے اغوا کا سن کر ہم صدمے سے دوچار ہیں دعا کرتے ہیں وہ خیریت سے لوٹے اور حکومت سندھ سے اپیل ہے کہ وہ جواد بلوچ کی بازیابی کیلے اپنا کردار اداکرے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post