مشکے ،کیچ ، تین بھائی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ،ایک بازیاب

 

آواران ،کیچ ( نامہ نگاران) بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مشکے تنک ہرکشان میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر دو بھائیوں میرو اور مسافر پسران  الہی بخش نامی دو چرواہاوں  کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ، بتایا جارہاہے انکے بھائی گریبو کو پاکستانی فورسز نے ایک ہفتہ پہلے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے  ۔


دوسری جانب کیچ سے  پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ اسرار ولد عطااللہ نامی نوجوان بازیاہواہے،جنھیں  تمپ کونشکلات سے 12 مارچ 2023 انکے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post