بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ھلاک ایس ایچ او زخمی

 


کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے ساکران میں پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او ساکران محمد امین ساسولی زخمی ہوگئے، جب کہ ہیڈ کانسٹیبل دین محمد مینگل  ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو ا ہے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے کچی کینال کی شاخ نمبر 8 میں لعل جان ولد دودا بگٹی نامی شخص نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے مالی وسائل سے مالا مال ڈیرہ بگٹی کے باسی بے روز گاری سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں۔

ادھر قلعہ عبداللہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنے چچازاد بھائی کو قتل کردیااور فرار ہوگیا ۔

دریں اثناء سبی چھلگری کے ایریا میں نا معلوم شخص کی  نعش ملی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post