کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیچ کے تحصیل تمپ میں گذشتہ رات بلوچی زبان کے گلوکار استاد منہاج مختار کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق گذشتہ رات ایک بجے پاکستانی فورسز اور سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے چار سے پانچ گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں پر مشتمل جھتہ پہنچا اور گھر میں گھس گئے۔
فائرنگ سے گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا اور دیوار پر دستی بم پھینکے گئے ،جبکہ گھر والوں کو دو تین گھنٹے تک ہراساں اور تشدد کرتے رہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ منہاج مختار کے گھر پر حملہ کیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی متعدد بار ان کے گھروں پر حملے کیے گئے اور انہیں نذر آتش کیا گیا۔ جبکہ گھرکے قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔