کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی سے پاکستانی فورسز نے فوج کشی کرتے ہوئے ، قلات نرمک کے رہائشی زمیندار اسلم ولد کنڑ خان نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
بتایا جارہاہے کہ وہ ہزار گنجی سبزی منڈی اپنے پھل و سبزیاں بیچنے لائے ہوئے تھے کہ فورسز کے ہتھے چڑھ گیا انھیں انھوں نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔
ادھر گوادر بلوچ وارڈ سے 7 نومبر 2024 کو پاکستانی فورسزہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے نعمان اسحاق نامی نوجوان بازیاب ہواہے ۔