کوئٹہ بلوچ نسل کشی کیخلاف بی وائی سی کی ریلی ، ہزاروں افراد کی نیو کاہان شہداء قبرستان پر حاضری

 


کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی شال زون کی جانب سے بدھ کے روز بلوچستان یونیورسٹی سے بلوچ شہداء قبرستان نیو کاہان، ہزار گنجی تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ہزاروں افراد نے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور گاڑیوں میں سوار ہوکر شرکت کی اور بلوچ نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کی ۔

منتظمین نے کہا کہ آج کی یہ ریلی 25 جنوری کو بلوچ نسل کشی کے دن کی یاد میں دالبندین میں ہونے والے قومی اجتماع کے لیے عوام کو متحرک کرنے کے لئے ہیں۔

اس موقع پر بی وائی سی کے رہنماؤں نے شرکاء کے ساتھ مل کر بلوچ شہداء اور ریاستی تشدد کے متاثرین کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما بیبگر بلوچ نے کہا کہ بلوچ شہدا کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج بلوچ سماج بیدار ہوچکی ہے ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دالبندین میں 25 جنوری کو  ہونے والے عظیم الشان جلسے میں بھرپور شرکت کرکے بلوچ نسل کشی کے خلاف زیادہ سے زیادہ اتحاد اور مزاحمت کریں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post