کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستان فورسز کی زمینی فضائی فوج کشی چھٹے روز بھی جاری رہا۔
آپ کو علم ہے پاکستانی فورسز زامران کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے سے فوج کشی میں مصروف ہیں ، جہاں زمینی فورسز مسلسل پیش قدمی کررہی ہیں، جہاں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر بھی فوج کشی میں حصہ لے رہے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق زامران کے مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ بھی مسلسل جاری ہے۔
تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے۔