سوراب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سوراب
گزشتہ روز سوراب سے گدر آتے ہوئے تین افراد لاپتہ ہوگئے تھے، جن کی بازیابی کے لئے سوراب کے مقام پر شال، کراچی شاہراہ احتجاجاً بند کر دی گیا۔ تفصیلات کے مطابق گدر کے رہائشی ہارونی قبیلہ کے سرکردہ شخصیت عبدالخالق ولد میر بھادین ، عبدالصمد ولد میر بھادین اور زبیراحمد ولد عبدالصمد گزشتہ روز شام 6 بجے سفید کلر کی کار گاڑی میں سوراب سے اپنے گھر شکرڈن گدر کے لئے نکلے تھے ، لیکن وہ گھر نہیں پہنچے اور تینوں کے موبائل نمبر بھی بند ہو گئے جس کے بعد ان کے خاندان کے افراد اورعزیز و اقارب میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی انہوں نے اس سلسلے میں سوراب انتظامیہ سے مدد کی درخواست کی. لیکن ان کے بارے میں معلومات نہیں مل سکے ، جس کے بعد انھوں ہفتہ کی صبح سوراب کے مقام پر شال کراچی شاہراہ بند کر دی اور مطالبہ کررہے تھے کہ انھیں بازیاب کیا جائے،بعد ازاں مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پر شاہراہ کھول دیاگیا ۔