تربت ( پریس ریلیز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے چھبیس جنوری بروز اتوار شام پانچ بجے تربت ایم ایٹ شاہراہ پر جوسک کے مقام پر روڈ بلاک کرکے گوادر اور تربت سے کوئٹہ جانے والی گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کی اور اس دوران سرکاری کمپنی کے مسلح گارڈ کو گرفتار کرکے اس کا اسلحہ ضبط کرلیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ایم ایٹ شاہراہ پر دوران چیکنگ گوادر سے تربت جانے والی بس سے پاکستانی خفیہ ادارے ملٹری انٹلیجنس کے ایک اہلکار محمد شریف ولد نور محمد کو بس سے اتار کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مذکوره فرد کی شناخت اس سے بر آمد ہونے والے سرکاری دستاویزات اور سروس کارڈ سے ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ گوادر و تربت سے کوئٹہ جانے والی یہ اہم اور حساس شاہراہ ہے جس کو سرمچاروں نے گھنٹوں بلاک کرکے اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھا اور خفیہ ادارے کے اہلکار کو ہلاک کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دوران اسنیپ چیکنگ خفیہ ادارے کے اہلکار کو ہلاک کرنے اور سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کا اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان بلوچوں کی سر زمین ہے اور بلوچ وطن کے فرزند آزاد بلوچستان کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔