دشت دھماکہ ،مچھ مسلح افراد نے فوج کشی کرنے والےپاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا



بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولان  مچھ کے علاقہ بارڑی کے پہاڑوں میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا ، جب وہ فوج کشی کیلے مذکورہ علاقہ میں پیشقدمی کر رہے تھے ۔
فائرنگ اور دھماکوں آوازیں دیر تک سنائی دیں ۔

علاوہ ازیں دشت میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے میں فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کیچ کے علاقے دشت میں شئے زنگی کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کی زد میں آنے سے فورسز کی ایک گاڑی تباہ ہوئی ہے جس میں سوار تمام اہلکاروں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دھماکے بعد فورسز کا ایک قافلہ مزکورہ مقام پر پہنچا اور اپنے لاش و زخمی کو لے کر کیمپ کے جانب روانہ ہوا۔

حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post