خضدار ، تمپ۔ جھاو ( نامہ نگاران ،مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ تمپ میر آباد سے پاکستانی فورسز نے 26 جنوری کو چھاپہ کے دوران دو بھائیوں نیک سال ،واجو پسران داد بخش سکنہ میرآباد، اور دودا ولد سخی داد سکنہ کلاھو تمپ نامی افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
اس طرح ضلع آواران تحصیل جھاو زیرکانی کے علاقہ ڈل سے پاکستا نی پاکستانی فورسز نے خیر جان ولد بیان اور نیاز ولد ظریف نامی دو چرواہوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جب وہ بھیڑ بکریاں چَرارہے تھے .
دوسری جانب خضدار سے پاکستانی فورسز نے آج شام پانچ بجے کے قریب
اسماعیل آباد کے علاقہ سے 15 سالہ انس ولد احمد چنال نامی نوعمر لڑکے کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ،واقع کے خلاف علاقہ مکینوں نے خضدار شہر سے کراچی سندھ نکلنے والی لنک روڈ کو گھوڑا چوک کے مقام پر احتجاجا بلاک کردیا ۔