دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک )دکی جھالار کے علاقے میں پاکستان فوج کی حمایت یافتہ سردار اکبر خان ناصر کے ڈیتھ اسکواڈ کیمپ پر مسلح افراد نے گذشتہ شب حملہ کردیا ، شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی، چھ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق اکبر خان ناصر نے علاقے میں کیمپ قائم کردیا ہے جس میں مسلح افراد ہر وقت مورچہ بند رہتے تھے۔