بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات اور کوئلہ کان حادثہ میں 6 افراد ھلاک ایک زخمی

 


کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حب نامعلوم مسلح افراد کی رکشہ پر فائرنگ 2 افراد ھلاک ، تفصیلات کے مطابق
حب کے علاقے دارو ہوٹل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عزیز اللہ ولد رحمت اللہ عمر 40 سال اور عطاء محمد ولد رحمت اللہ 30 سال کو قتل کردیا ۔ جنہیں ایدھی ایمبوولینس کے ذریعے سول ہسپتال حب منتقل کیا گیا ،جہاں پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

اس طرح  تربت ، تمپ کے علاقہ کوھاڑ میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمیل ولد ملک داد اللہ سکنہ تمپ کوہاڑ کو قتل کردیا ، فائرنگ سے معراج عارف نامی شخص  زخمی ہوگیا ، جنہیں تربت سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ابھی تک قتل کے اس واقعہ کی وجوہات سامنے نہ آسکے ہیں۔

علاوہ ازیں قلات کے پہاڑی علاقے نرمک سے ایک شخص کی نعش ملی ہے  ،
جس کی  شناخت قادر بخش ولد موسی خان کے نام  سے ہواہے ۔
  جسے گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے ۔

ورثا کے مطابق نامعلوم افراد نے قادر بخش کو کچھ دن پہلے اغوا کرکے لاپتہ کیا تھا۔
نعش ہسپتال پہنچا نے کے بعد ورثاء کے حوالے کیاگیا ۔
مزید تفتیش لیویز ایس ایچ او جوہان کررہے ہیں۔

ادھر  گوادر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص زخمی،گوادر کے پدی زر میرین ڈرائیور دی اوئیسس اسکول کے کراس میں نامعلوم افراد نے ایک رکشے والے پر فائرنگ کی جس سے  رکشہ والا زخمی ہوگیا ،زخمی شخص کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناء دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن ھلاک ہوگیا ۔ انتظامیہ کے مطابق ہفتہ کو دکی کے علاقے 
ایریا میں کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے محمد رمضان نامی کانکن ھلاک ہوگیا ۔

انتظامیہ نے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا ۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو آبائی علاقے قلعہ سیف اللہ روانہ کر دیا گیا ۔
جبکہ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post