پنجگور ،بارکھان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع پنجگور سے اطلاع ہے کہ عیسی میں 25 جنوری کو گیارہ بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے رحیم بخش نامی شخص کے گھر پرچھاپہ مار کر ارشاد رحیم ، صدیق رحیم اور ظہور رحیم پسران رحیم بخش کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
دریں اثنا بارکھان رکنی شہر سے اسلم کھیتران اور بلوچی زبان کے فنکار ناڑی گلاف مری نامی افراد کو سادہ کپڑوں میں ملبوس سرکاری نمبر پلیٹ گاڑی میں سواروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا،جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔