نائیجر ( مانیٹرنگ ڈیسک) آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد خوفناک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پٹرول سے لدا ایک ٹینکر سڑک پر الٹ گیا، جس سے پٹرول بہنا شروع ہوگیا۔ مقامی لوگ بڑی تعداد میں تیل جمع کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے، تاہم حکام کی جانب سے بار بار انتباہ کے باوجود وہ باز نہ آئے۔
نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) کے مطابق، اچانک ٹینکر میں دھماکا ہوا، جس سے آگ کے شعلے بلند ہوگئے اور قریب موجود دوسرے ٹینکر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
ایف آر ایس سی کے سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام کا کہنا تھا کہ واقعے کے نتیجے میں 70 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔
آپ کو علم ہے نائیجیریا میں غربت اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث لوگ اس طرح کے خطرناک حادثات کے باوجود مفت تیل جمع کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے مواقع پر احتیاط کریں اور اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔