قلات ،کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات ڈپٹی کمشنر آفس پر تعینات اہکاروں پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا۔
علاوہ ازیں کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ گاہی خان چوک پر پولیس کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے بعد ایک دھماکے کی بھی آواز سنی گئی ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پولیس پارٹی پر دستی بم سے بھی حملہ بھی کیا گیا ہے جس سے زور دار دھماکہ ہوا،
کوئٹہ پولیس فائرنگ کے مقام پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔