پشتونخوا میپ کے زیراہتمام کوئٹہ کا تین روزہ اولسی جرگہ،15نکاتی اعلامیہ جاری

 


کوئٹہ(یو این اے )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دعوت پر ضلع کوئٹہ میں تین روزہ اولسی جرگہ منعقد ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے کی جرگہ نے 15 نکاتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ملکی و علاقائی مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف مطالبات پیش کیے اعلامیے کی اہم نکات جرگہ نے بنوقومی جرگہ 2022 کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کا اعلان کیا۔موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے قومی حکومت کے قیام اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔پاکستان میں پیدا ہونے والے افغانوں کو شہریت اور شناختی کارڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔افغانستان میں جنگ و بربادی کے ذمہ دار عالمی قوتوں سے فوری بحالی کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔پشتون علاقوں کی انتظامی تقسیم کو ختم کرکے نئے صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا۔پشتون علاقوں میں رہنے والے تمام قومیتوں کو برابر حقوق دینے پر زور دیا۔8 فروری 2024 کے انتخابات کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دے کر مسترد کیا۔جدی زمینوں پر قابض غیر آئینی اقدامات کے خاتمے اور حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔ڈیورنڈ لائن پر آمدورفت اور تجارت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔بین الاقوامی شاہراہوں پر لوٹ مار اور غیر قانونی ناکوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔صوبے میں سویلین اتھارٹی کی بحالی اور ایف سی کی واپسی پر زور دیا۔شناختی کارڈ کے لیے اضافی دستاویزات کی شرط کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔تجارتی مراکز پر چھاپوں اور شاہراہوں پر ناکوں کے خاتمے کا طالبہ کیا۔طلبا یونین کی بحالی اور تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔صحافتی آزادی پر قدغن لگانے والے پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیاجرگہ کے دوران مقررین نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ اعلامیہ میں خبردار کیا گیا کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں بھرپور عوامی تحریک چلائی جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post