بلوچستان فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دو خواتین سمیت 11 افراد قتل ہوگئے



کوئٹہ ، روالپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کےعلاقے گلستان میں گزشتہ رات  ایف سی قلعہ پر حملہ کرکے اندر گھسنے والے پانچ مسلح افراد کو  پاکستانی فورسز نے ھلاک کرنے کا دعوی کیاہے ۔ جنھوں نے  دھماکہ خیزمواد سے لدی گاڑی چیک پوسٹ کی دیوارسے ٹکرا کر اندر داخل ہوگئے تھے ۔

  ترجمان نے کہاہے کہ مذکورہ حملے میں نائک طاہرخان اورلانس نائیک طاہراقبال ھلاک ہوگئے ہیں۔ 
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے فورسز اہلکاروں کی ھلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں ،مگر آئی ایس پی آر چھپا رہی ہے ۔

علاوہ ازیں  خضدار کے دور دراز علاقوں کوڑاسک مزار دان میں  حق نواز ولد نجم الدین سمالانی اور حامدہ بنت اللہ بخش قوم سمالانی سکنہ کونڈی مزاردان جوکہ میاں بیوی ہیں، کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔  تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

ادھر جھل مگسی کے حدود گوٹھ راہیجہ مگسی میں ملزم علی نواز مگسی نے اپنی بیٹی مسمات سلطانہ کوسیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، تاہم اس دوران  الیاس مگسی نامی شخص فائرنگ  میں معجزانہ طورپر بچ نکلنے میں  کامیاب ہوگیا ہے ۔ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا ، لیویز فورس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دریں اثناء  لورالائی تحصیل میختر کے بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حبیب اللہ ولد خالقداد قوم حمزہ زئی نامی شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے، قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔  

Post a Comment

Previous Post Next Post