گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع گوادر کے علاقہ پسنی میں لاپتہ دوستین بلوچ(بولان کریم ) کی گمشدگی کو 12 سال مکمل ہونے پر اُسکی لواحقین اور پسنی کے شہریوں نے پسنی پریس کلب سے لیکر جے ایس بنک تک ایک ریلی نکالی۔
ریلی میں خواتین اور بچے بھی شامل تھیں۔
ریلی میں شامل مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پر بولان کریم سمیت دوسرے لاپتہ افراد کی بازیابی کے نعرے درج تھے۔
احتجاجی ریلی سے مظاہرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بولان کریم کو لاپتہ ہوئے آج 12 سال مکمل ہوگئے ہیں اور جو بچے اُس وقت بچے تھے اب وہ جوان ہوچکے ہیں لیکن بولان کریم ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بولان کریم کی ماں 12 سال سے اس انتظار میں ہے کہ کب اُسکا بیٹا بازیاب ہوکر گھر آجائے گا اْور اس 12 سالوں میں اُسکی ماں اور بہنوں نے ایک ازیت ناک زندگی گزاری ہے ۔