کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع کیچ تمپ ، ظریف بلوچ کے قتل کے خلاف تمپ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال، ورثا کا دھرنا جاری۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب تمپ میں ظریف بلوچ کی قتل کے بعد آج ہفتے کو تمپ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ آسیا آباد کے نزدیک ورثا کا دھرنا رات سے جاری ہے۔
گذشتہ شب اہلخانہ کی جانب سے ظریف بلوچ کی میت کو احتجاج کی غرض سے تربت لے جانے کی کوشش کی گئی ،
جنہیں تمپ کلاہو کراس کے قریب سیکیورٹی فورسز نے روکے رکھا ہوایے.
گزشتہ رات سے ظریف بلوچ کے خاندان کے افراد اور عوام کلاو کراس پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں آپ کو علم ہے گذشتہ شب فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر انھیں حراست میں لیکر لاپتہ کردیاتھا اور تشدد کرکے انھیں انجکشن دیکر قتل کرنے کے بعد گھر کے نزدیک لاکر پھینک دیا تھا۔
دوسری جانب تمپ میں اس وقت کرفیو نافذ کر دی گئی ہے اور فورس بڑی تعداد میں شہر میں تعینات کیے جارہے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے ظریف کے اہلخانہ کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے اور نعش کو دفنانے پر زور دے رہے ہیں. احتجاج پر بیٹهے لوگ یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ان پر سرکاری کریک ڈاؤن کا خدشہ ہے. وه تمام علاقوں کلاهو، آسیہ آباد، نظر آباد، تمپ، پهل آباد، گومازی، مند، بالیچہ، رودبن، رئیس آباد، میر آباد، ہوت آباد، خیرآباد، ناصر آباد اور نزدیک کے لوگوں سے درخواست کی ہے ہکہ احتجاج میں شریک ہوں۔