قلات ہربوئی فوج کشی دوران جبری لاپتہ ہونے والے اخترشاہ کی بازیابی کیلے پھر شاہراہ بند

 


قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلات سید اختر شاہ کے جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے مرکزی شاہراہ کو  احتجاجاً بند کردیا،تفصیلات کے مطابق آج قلات ہربوئی میں گذشتہ ماہ فوج کشی دوران جبری لاپتہ ہونے والے سید اختر شاہ  کے لواحقین نے ایک بار پھر کراچی شال مرکزی شاہراہ کو بند کرکے دھرنا دے دیا ۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ دھرنے کے وقت  انتظامیہ نے وعدہ کیاتھا وہ انھیں چند دنوں میں نازیاب کریں گے ، مگر وہ تاحال لاپتہ ہیں ،اس لئے ہم مجبورا پھر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔  لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک انکے لخت جگر کو واپس نہیں لایا جاتا وہ روڑ پر بیٹھے رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post