ڈیرہ بگٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع ڈیرہ بگٹی سے ارباز ولد راہو بگٹی نامی شخص کو پاکستانی فورسز اہلکاروں نے گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی شہر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔
اس طرح ضلع قلات سے پاکستانی فورسز نے حامد علی ولد لونگ خان نامی نوجوان کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام منتقل کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔
علاوہ ازیں رواں سال کے 24 نومبر کو سوئی سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے پیر محمد ولد پانو بگٹی اور پنجگور سے امان اللہ صدیق، جنہیں پاکستانی فورسز نے رواں سال 7 دسمبر کو بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے لاپتہ کردیا تھا، بازیاب ہوکر اپنے پنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔