دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچ نیشنلسٹ آرمی بی این اے کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے کہاہے کہ گزشتہ رات دکی شہر میں باچاخان چوک پر واقع پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ یہ ایک وارننگ تھی۔ ہم پولیس اور لیویز کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنیں، ورنہ ہمیں مجبوراً سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ قابض ریاست کے استحصالی منصوبوں سمیت فوج کا حصہ نہ بنیں اور انہیں اپنے درمیان جگہ نہ دیں۔ چاہے وہ چوکی ہو، کیمپ ہو، ٹاورز ہوں یا معدنیات لے جانے کے منصوبے، ان کا حصہ نہ بنیں، کیونکہ یہ سب ہر وقت ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔
آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض پاکستانی فورسز اور ان کی تنصیبات ہمارے نشانہ پر ہیں۔