دکی پولیس تھانہ پر دستی بم حملہ ،اسپلنجی میں فوج کشی میں مصروف فورسز پر حملہ

 

دکی ( نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقہ دکی میں رات گئے نامعلوم افراد نے پولیس تھانہ پر دستی بم پھینکا، جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ تاہم نقصانات بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں، نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ کس نے کیوں یہ بم پھینکاتھا ۔

دوسری جانب مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں گذشتہ روز سے مصروف پاکستانی فورسز کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج علی الصبح پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ مرو کے قریب پیش قدمی میں مصروف تھے۔ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post