منگچر تین بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف کراچی شال شاہراہ پھر بند کردیا گیا

 


قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع قلات تحصیل منگچر میں تین بھائیوں کی جبری گمشدگی و ان کی عدم بازیابی کے خلاف ایک بار پھر لواحقین نے احتجاجا کراچی شال شاہراہ کو بلاک کردیا ۔

مظاہرین کے مطابق 8 اور 9 دسمبر کی درمیانی رات کو پاکستانی فورسز نے کلی زکریازئی منگچر میں ماسٹر محمد اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارکر انکے تین بیٹے محبوب علی، ارشاد احمد اور مرید احمد نامی تین بھائیوں  کو  حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ،ان کی بازیابی کیلے دوسرے دن شاہراہ بلاک کردیا گیا مگر انتظامیہ کی یقین دہانی پر شاہراہ کھول دی مگر تاحال لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوسکے ۔جس کی وجہ پھر مجبور ہوکر لواحقین نے  روڈ بند کردیا ہے۔

لواحقین کے مطابق لاپتہ مرید احمدبلوچ  کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔ وہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد کچھ دن قبل ہی ہسپتال سے فارغ  ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیاروں کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گی۔ بلوچ قوم خصوصاً منگچر کے عوام سے درخواست ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کا بھرپور ساتھ دیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post