جھاو پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف



آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے انتیس نومبر بروز جمعہ صبح چھ بج کر تیس منٹ پر جھاو کے علاقے ملا گزی میں قائم چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل ایف کی کاروائیاں بلوچستان بھر میں عوامی حمایت سے جاری ہے اور ہر کامیاب حملے میں گوریلا حکمت عملی پنہاں ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک فورسز کو نشانہ بناتی رہیگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post