پشین مسجد پر دھاوا، جاں بحق شخص کے والد اور بھائیوں کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، پشتونخوا نیپ

 


کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں پی ٹی آئی پشین شہر کے کارکن احمد ولی شہید کے فاتحہ خوانی کے موقع پر پشین کے پولیس آفیسروں اور اہلکاروں کی جانب سے مسجد پر دھاوا بولنے، مسجد کے امام، شہید کے والد، بھائیوں، عزیز و اقارب اور فاتحہ خوانی پر موجود لوگوں کی بے عزتی کرنے، گالم گلوچ، نازیبا الفاظ ادا کرنے اور موقع پر موجود تمام لوگوں کو دھمکیاں دینے کے غیر مہذب اور پشتنی و اسلامی اقدار کے برعکس اس غیر قانونی اور انسانیت دشمنی پر مبنی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشین کے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلی حکام اس انسانیت دشمن واقعے میں ملوث پولیس آفیسروں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کریں ورنہ پشین کے سیاسی جمہوری قوتیں، مختلف تنظیمیں اور سول سوسائٹی پولیس کے اس غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام کے خلاف مسلسل اور پرزور احتجاج پر مجبور ہونگے۔ بیان میں حکومت اور ان کے متعلقہ حکام پر واضح کیا گیا ہے کہ فاتحہ خوانی کے موقع پر مسجد پر دھاوا بولنے کے افسوس ناک واقعے کے بعد اسی رات شہید احمد ولی کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارنے اور شہید کے والدین و بھائیوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے دوسرے عوام دشمن واقعہ مزید قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے اگر متعلقہ حکام نے اپنے مخصوص پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کی اس غیر مہذب، منفی رویے اور غیر قانونی اقدام کا فوری نوٹس نہیں لیا تو آنے والے صورتحال کی ذمہ داری حکومت اور ان کے حکام پر عائد ہوگی۔ پشتونخوانیپ پی ٹی آئی کے شہدا احمد ولی شہید ساکن کلی بسو پشین شہر اور شہید عبدالرشید اچکزئی ساکن نوحصار کوئٹہ کو ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پارٹی شہدا کے خاندانوں اور ان کے کارکنوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور پی ٹی آئی کے رہنماں و کارکنوں کے خلاف وفاقی حکومت اور ان کے مسلح اداروں کی کریک ڈان، حملوں، تشدد اور فائرنگ کرنے اور پی ٹی آئی کے بیسوں کارکنوں کو شہید اور زخمی کرنے کے تمام واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے اور ا س سے نام نہاد وفاقی حکومت اور ان کے سیکورٹی اداروں کی عوام دشمنی پر مبنی اقدام کو ان کے ناکامی قرار دیتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post