کوئٹہ ریلوے لائن کو اور موسی کالونی میں پل کو اڑادیا گیا،نوجوان ھلاک

 


کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں دو بم دھماکے ، تفصیلات  کے مطابق  شال نزد منیر احمد روڈ سریاب کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریل کی پٹڑی پر دھماکہ خیز مواد رکھ کر اسے اڑا دیا، جس سے پٹڑی کا کافی حصہ ٹوٹ گیا ۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔ واقع کے بعد فورسز مذکورہ جگہ پہنچ کر علاقہ کو گھیر لیا ۔
دوسری جانب کوئٹہ موسی کالونی کے قریب زیر تعمیر پل پر دستی بم حملہ, پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم پل کے قریب نالے میں گرگیا جسکی وجہ سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں 

ہواہے۔



دریں اثناء کوئٹہ کلی کرانی سیدان کے نوجوان سید ربنواز شاہ کو ارباب کرم خان روڈ پر رہزنوں نے اس وقت قتل کردیا جب وہ  موبائل رہزنوں کو دینے سے انکار کرکے مزاحمت کی ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post