کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی خفیہ اداروں نے 16 دسمبر 2024 کو زمان ولد سفیان، عبدلحسین ولد رحمت اور الطاف ولد ابراہیم نامی نوجوانوں کو تُربَت سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ،جبکہ بعد ازاں الطاف ولد ابراہیم کو چھوڑدیا مگر دوسرے دونوں نوجوان تاحال لاپتہ
ہیں ۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ زمان سفیان کو یہ تیسری جبکہ عبدلحسین کو دوسری بار ہےجبری گمشدگی کا نشانہ بنایاگیا ہے۔
لواحقین نے بیان میں کہاہے کہ انھیں جلد ازجلد منظر عام پر نہیں لایا گیا تو وہ پریس کانفرنس کرکے دھرنا
دینے کا اعلان کریں گے ۔
ادھر کیچ کے علاقہ تمپ ہوت آباد سے پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات چھاپہ مار کر بالاچ حاصل نامی نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا ۔