خاران فوج کشی کے دوران علاقے میں داخل ہونے والے فورسز اہلکاروں پر شدید حملہ

 


خاران( مانیٹرنگ ڈیسک ) خاران سرخاران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو ایک شدید حملے میں نشانہ بنایا ہے، جبکہ ہلاکتوں کی بھی تصدیق کردی گئی ۔

اطلاعات کے سرخاران کے علاقے ہُراو کے قریب پاکستانی فورسز کے قافلہ علاقے میں آپریشن کے غرز میں داخل ہوئے جسے ہی فورسز اہلکار ایک گھر کے قریب پہنچے تو مسلح افراد جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے کہ اس پر شدید حملہ کیا۔

جبکہ علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز بھی سنائی گئی جو کافی دیر تک جاری رہے حملے کے بعد پوراً جائے وقوعہ پر ہیلی کاپٹر پہنچ گئے۔

حکام کے جانب سے اس حملے کی تصدیق کردی گئی ہے لیکن ان کے جانب سے ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔ لیکن زرائع نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں کو بڑی تعداد میں جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post