آواران دو افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ،خضدار روڈ حادثہ ایک شخص ھلاک 4 زخمی



آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع آواران کولواہ کے علاقےبزداد بُڑبُڑ
نامی ندی سے  دو نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی ہیں ۔

لیویز نے دونوں نعشیں تحویل میں لیکر آواران ہسپتال پہنچا کر مردہ خانہ میں رکھوادیا ہے ۔

دوسری جانب ضلع خضدار تحصیل وڈھ دراکھالہ  عمرانی اسٹاپ پر  مسافر کوچ  حادثہ کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

زخمیوں کو فوری طورریسکیوکرکے وڈھ ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post